مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین : فلسطین میں قابض ایک یہودی انتہا پسند نے مقبوضہ بیت المقدس میں خنجر کے پے درپے وار کر کے ایک نہتی فلسطینی خاتون کو شدید زخمی کر دیا ہے۔
اسرائیلی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سوموار کو مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے قریب دوپہر
کے وقت پیش آیا۔ حملہ آور یہودی آباد کارکی شناخت نہیں ہو سکی ہے، تاہم خنجر کے حملے میں زخمی بالہ حادہ علی کو گہرے زخم آئے ہیں جس کے بعد اسے ایک مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطینی خاتون پر انتہا پسند یہودی کا حملہ نیا نہیں بلکہ اس طرح کے حملے روز مرہ کا معمول بن چکے ہیں اور فلسطینی عوام سخت خوف کا شکار ہیں۔
