• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی انتہا پسندوں کی قبلہ اوّل کی بے حرمتی کے خلاف نفیر عام کا اعلان

بدھ 23-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0756
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ فلسطین میں قائم اسلامی تحریک کے سربراہ اور بزرگ فلسطینی لیڈر الشیخ رائد صلاح نے یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے روز مرہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دفاع قبلہ اوّل کے لیے نفیر عام کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الشیخ رائد صلاح نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصیٰ کو اپنی سازشوں کا مرکز بنا دیا ہے۔ فلسطینی قوم اپنا خون اور جانیں دے کرقبلہ اول کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے تمام فلسطینی شہریوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ قبلہ اول کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بناتے ہوئے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت مسجد اقصیٰ میں گذاریں تاکہ یہودی انتہا پسندوں کی ریشہ دوانیوں کی روک تھام کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت موجودہ دور میں قبلہ اوّل کو زیادہ سنگین نوعیت کے خطرات کا سامنا ہے کیونکہ یہودی آباد کار مذہبی تہواروں کی آڑ میں مقدس مقام کی کھلے عام بے حرمتی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی شہریوں کو چاہیے کہ وہ قبلہ اوّل میں اعتکاف کی نیت سے اپنا وقت عبادت و ریاضت میں گذاریں، فجر اور عشاء سمیت تمام نمازوں کی قبلہ اوّل میں باجماعت ادائیگی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں تاکہ یہودیوں کو یہ پیغام ملے کہ فلسطینی قوم اپنے قبلہ اوّل سے پوری طرح وابستہ ہے۔

ادھر یہودی شدت پسندوں کی جانب سے قبلہ اوّل میں دھاوے بولنے کے لیے اپیلیں ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہیں۔ یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے یہودیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آنے والےایام میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مذہبی رسومات ادا کریں۔

قبلہ اوّل کے امورکے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے بھی اسرائیلی آباد کاروں کی قبلہ اوّل پریلغار کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہودی انتظامیہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قبلہ اوّل میں یہودیوں کو داخلے کا موقع فراہم کرتے ہوئے مسلمانوں کو وہاں عبادت کے لیے آنے سے روک رہی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.