فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں انتہا پسند یہودیوں نے نہتے فلسطینی شہریوں پر بہیمانہ تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے باغات میں انگور کے سیکڑوں پھل دار پودے تلف کر دیے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شدت پسند یہودیوں نے پیر کے روز جنوبی بیت لحم کے قصبہ حضر میں فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور بیت لحم میں قائم "سید بوعز” نامی یہودی کالونی سے آئے تھے۔خضرقصبے میں مزاحمتی کمٹی برائے دیوار فاصل ویہودی آباد کاری کے کوآرڈینیٹر احمد صلاح نے بتایا کہ "سید بوعز” یہودی کالونی سے آئے شدت پسندوں نے احمد محمد سلیم صبیح کی بکریوں کی ایک چراگاہ سے متصل ایک باغ پر حملہ اور کم سے کم ایک سو بیس پھل دار پودے تلف کر دیے۔
ادھر جنوبی بیت لحم میں عین القسیس اور اس کے مضافاتی علاقوں میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے بلڈوزروں کی مدد سے فلسطینی شہریوں کی اراضی کی کھدائی کر دی جس کے نتیجے میں اراضی پر کھڑی گندم اور دیگر فصلیں تباہ ہو گئیں۔
