• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی انتہاء پسندوں کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے: بین الجماعتی تعاون کونسل

منگل 18-06-2013
in فلسطین
0
plf 18 nablis
0
SHARES
0
VIEWS

مغربی کنارے کے شہر نابلس میں سرگرم گروہی تعاون کمیٹی نے انتہاء پسند یہودیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے جانے والے حملوں کے جواب میں مزاحمت کو تیز کرنے اور صہیونی جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں بالخصوص بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی رہائی کی کوششوں کو بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

بین الجماعتی تعاون کمیٹی کی جانب سے پیر کے روز ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں پر حملے تیز کردیے ہیں اور یہ یہودی ٹولے اسرائیلی فوج کے ونگ کے طور پر سرگرم ہوگئے ہیں۔ حملے یہودی گروپوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے بعد تیزی سے بڑھے ہیں کیونکہ اسرائیلی انتہاء پسند حکومت نے یہودی آباد کاروں کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

کمیٹی نے خبردار کیا کہ حالیہ عرصے میں القدس میں رہائشیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ان کو ہجرت پر مجبور کرکے ان کے گھروں پر قبضہ کرلیا گیا، نابلس میں کاروں کو جلانے کے واقعات ہوئے۔ زیتون کے درختوں کو اکھاڑا گیا اور شہریوں کے گھروں پر قبضہ کیا گیا، الاغوار کے علاقے میں بھی بدو خاندانوں کو اجتماعی ہجرت پر مجبور کردیا گیا۔ ادھر مغربی کنارے کے تمام شہروں میں اسرائیل نے یہودی بستیوں میں توسیع کے متعدد منصوبوں کا آغاز کردیا۔ یہ سب جارحانہ کارروائیاں اسرائیلی فوج اور یہودی گروپوں کے آپس میں بھرپور تعاون کا نتیجہ ہیں۔

کمیٹی نے فلسطینیوں سے تمام اختلافات ختم کرکے ایک ہوکر اسرائیلی خطرے سے نمٹنے کا مطالبہ کیا۔ اور فلسطینی اتھارٹی کو اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بالخصوص مغربی کنارے میں کی ابتر معاشی حالت، بے روز گاری، قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سیاسی قیادت کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.