مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کو حراساں کرنے کے یہودی آبادکاروں کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس واقعہ کی تازہ مثال ہمیں مقبوضہ یروشلم میں دیکھنے کو ملتی ہے جہاں منگل کی صبح ایک یہودی آبادکار نے ایک فلسطینی ٹیکسی ڈرائیور پر تیز دھار آلے سے حملہ کرکے اس کو زخمی کردیا۔
اسرائیلی پولیس کی ترجمان لوبا سامری نے واقع کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ یہودی آبادکار موقع سے فرار ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی ٹیکسی ڈرائیور کو شارع زیدک ہسپتال لے جایا گیا۔ طبی عملے کے مطابق ان کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین