مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے سمیر کیمپ میں شریک فلسطینی بچوں کی دو بسوں پر زبردست سنگ باری کی ہے۔ سلوان ٹاؤن میں یہ بچے جنین شہر میں ایک تفریحی دورے کے بعد واپس آ رہے تھے۔
ہیلتھ ورک کمیٹیز نے ہفتے کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ بچوں کی عمریں سات سے بارہ سال کے درمیان تھیں جن میں وہ بچے بھی شامل تھے جنہیں پہلے بھی گرفتار کیا جا چکاہے۔ فلسطینی شہداء اور اسیران کے بچے بھی اس ٹرپ میں شامل تھے۔
ہیلتھ ورک کمیٹیز کے مطابق ان دو بسوں میں 100 کے قریب بچے اور پندرہ مردوخواتین اساتذہ سوار تھے۔ انتہاء پسند یہودیوں کے پتھراؤ کی وجہ سے بسوں کے شیشے ٹوٹ گئے جس سے بچوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب ہیلتھ ورک کمیٹیز فاؤنڈیشن نے اس حملے کی شدید مذمت کی اور فلسطینی قوم اور بچوں کو مقبوضہ فلسطین میں یہودی آباد کاروں کے حملوں سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
