یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے پیر کے روز مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصی پر دھاوا بولا اوراس کے صحنوں میں نہ صرف تلمودی عبادات ادا کیں بلکہ مسجد کی بے حرمتی میں بھی کی۔ آبادکار مراکشی دروازے سے اسرائیلی پولیس کے خصوصی یونٹ کے اہلکاروں کے ہمراہ مسجد میں داخل ہوئے۔عینی شاہدین نے القدس میں ”مرکز اطلاعات فلسطین” کے نمائندے کو بتایا کہ ان انتہاء پسند آباد کاروں نے مسجد اقصی میں کئی گھنٹے گشت کیا۔ اس دوران وہ یہاں سے کسی بھی مشتبہ چیزکو تلاش کرتے رہے۔ مسجد کے صحن، راہداری اور اندرونی حال کوئی بھی جگہ ایسی نہ تھی جہاں متشدد یہودی نہ موجود ہوں۔ذرائع نے بتایا کہ جس وقت اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں یہودیوں نے مسجد پر دھاوا بولا مسجد کے صحنوں میں القدس کے اسکولوں اور دیگر اداروں کے طلبہ علمی حلقے لگائے ہوئے تھے۔ یہودی آباد کاروں کی آمد سے ان طلبہ کو شدید تکلیف پہنچی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین