• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی آباد کاروں، وزارت خارجہ کے مندوبین کی مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی

جمعہ 30-05-2014
in فلسطین
0
plf aqsa
0
SHARES
0
VIEWS

قبلہ اول پر انتہا پسند یہودیوں کی یلغار اور مقدس مقام کی مبینہ بے حرمتی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز انتہا پسند یہودیوں اور اسرائیلی وزارت خارجہ کے مندوبین

کی بڑی تعداد نے مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے انتہا پسندوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

مسجد اقصیٰ کی تعمیر و مرمت کی ذمہ دار تنظیم "الاقصیٰ فاؤنڈیشن و ٹرسٹ” کے ڈائریکٹر اطلاعات محمود ابو العطاء نے فلسطینی خبر رساں ایجنسی "صفا” کو بتایا کہ جمعرات کو 66 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ یہودی مختلف جتھوں کی شکل میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے رہے۔ ان میں 40 اسرائیلی وزارت خارجہ کے مندوبین بھی شامل تھے۔

محمود ابوالعطاء نے بتایا کہ یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول میں داخلے کے وقت مسجد اقصیٰ سے متصل دینی مدرسے کے سیکڑوں طلباء موجود تھے۔ انہوں نے یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر اسلام زندہ باد اور اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔ فلسطینی طلباء نعرے لگا رہے تھے کہ اسرائیلی پولیس نے انہیں گھیرے میں لے لیا اور انہیں یہودیوں کے خلاف نعرے بازی سے روک دیا۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن کے عہدیدار نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں، صہیونی پولیس اور فوج نے مل کر فلسطینی آبادی کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ فلسطینی شہریوں کی تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں فلسطینی دکانداروں کو طرح طرح سے ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.