بیت المقدس اور مسجد اقصٰی کے امور پر نظر رکھنے والے ادارے ‘کیو پریس [Q Press] کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے فورا بعد کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا اور صیہونی فوج نے مسلمان نمازیوں اور اوقاف کے ملازمین پر حملہ کردیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے اس موقع پر مسجد میں مسودات کے محکمے کے ڈائریکٹر اور پانچ محافظوں کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں مسجد کے دو محافظ بھی زخمی ہوگئے تھے۔
اس موقع پر اردنی وزیر برائے اوقاف حائل دائود نے مسجد اقصٰی میں قبۃ الصخرہ پر اسرائیلی جھنڈا لہرانے کی کوشش کرنے والے اسرائیلی کو محفوظ رکھنے کے لئے اسرائیلی فوج کے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین