ایک یہودی آبادکار نے غیر قانونی یہودی بستی ھرمیش کے نزدیک موجود ہونے پر دو فلسطینی بچوں پر تشدد کیا اور انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ 15 سالہ احمد غسان اور احمد ارمیلاح یہودی بستی کے نزدیک موجود یعبد قصبے کے علاقے میں چہل قدمی کررہے تھے کہ ایک یہودی آبادکار محافظ نے انہیں پکڑ لیا اور ھرمیش کے داخلی راستے پر موجود چوکی پر لے گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار نے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں دوبارہ بستی کے نزدیک آنے پر گولی مار دینے کی دھمکی دی۔
