وقف اور آثار قدیمہ کے لئے قائم اقصیٰ فائونڈیشن نے بتایا ہے کہ شدت پسند یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ نے قلقلیہ شہر میں موجود تاریخی مسجد شیخ ابو سامعان کی بے حرمتی کی اور اس کے اندر ایک جعلی مقبرہ کھڑا کردیا۔
فائونڈیشن نے بتایا کہ یہودیوں نے مسجد کی بیرونی دیوار پر پینٹ سے عبرانی زبان میں نعرے لکھ دیئے اور مسجد کے اندر اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے استعمال ہونے والی موم بتیاں چھوڑ گئے۔ فائونڈیشن نے خبردار کیا کہ یہودی آبادکار اس مسجد کو یہودی عبادت گاہ میں بدلنا چاہتے ہیں۔
فائونڈیشن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ خلاف ورزی اسلامی مقامات مقدسہ کو مٹا کر ان کو فلسطینی میں عبرانی آثار قدیمہ کا حصہ دکھانا چاہ رہے ہیں۔ فائونڈیشن نے اپنے بیان میں زور دیا کہ شیخ سامعان مسجد خالصتا آسلامی مقدس مقام ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین