منگل کے روز مقبوضہ یروشلم کے مغربی علاقے ابو غوش میں جنونی یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ نے فلسطینی گاڑیوں پر حملہ کردیا اور دیواروں پر پینٹ کی مدد سے نسلی تعصب پر مبنی نعرے لکھ ڈالے۔
اسرائیلی پولیس کی ترجمان کے ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ابو غوش کے علاقے میں کھڑی عرب شہریوں کی ملکیت 28 گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کردئیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قریبی دیواروں پر نسلی تعصب پر مبنی نعرے درج تھے جن میں عرب شہریوں سے نکل جانے کے مطالبے شامل تھے۔
مقبوضہ یروشلم میں اسرائیلی سیکیورٹی کی جانب سے ایسے گروہوں کی تلاش کے باوجود ان کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
