• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی آبادکاروں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

اتوار 17-06-2012
in فلسطین
0
plf 2_palestines
0
SHARES
0
VIEWS

مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں یہودی آباد کاروں نے فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

الخلیل کے جنوبی علاقے یطا کے ایک ہسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اذنا میں ایک صہیونی آباد کار نے فائرنگ کرکے تیس سالہ انور خلیل عبد ربہ اور بتیس سالہ نعیم سلامہ نجار کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔

مختلف ذرائع کا کہنا ہے کہ نجار اور عبد ربہ کو ہسپتال لایا گیا تو وہ بری طرح زخمی تھے۔ نجار کو سر اور گردن پر گولیا لگی تھیں جبکہ عبد ربہ کو سینے پر گولیاں ماری گئی تھیں۔ دونوں نوجوانوں کو جب ہسپتال لایا گیا تو ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ سیمیا کے علاقے میں غاصب یہودیوں نے ان دونوں پر حملہ کیا اور انہیں اغوا کرلیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا، انہیں جان بوجھ کر سر، گردن اور سینوں پر گولیاں ماری گئی ہیں۔

اس موقع پر یطا کی بلدیہ کے رکن عبد العزیز افو فنار نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ دونوں غاصب یہودیوں کے ٹولے نے تین فلسطینی مزدوروں پر فائرنگ کی جس کی زد میں دو فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ ہمارے نمائندے کو بتایا گیا کہ تیسرے فلسطینی ورکر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ یہ اغوا کی کارروائی کی کوشش کر رہے تھے۔ خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر حملوں میں تیزی آگئی ہے۔ اسرائیلی فوج کی نگرانی میں صہیونی جتھے مختلف فلسطینی شہروں، قصبوں اور دیہاتوں پر حملہ آور ہوتے ہیں اور فلسطینی شہریوں کی املاک کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.