مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آور اسرائیلی فوجیوں نے بئر سبع گلی کو بند کردیا تاکہ یہودی آباد کاروں کے حملوں کے لئے راستہ صاف کیا جاسکے۔ ذرائع نے فلسطینی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سڑکوں کو بند کئے جانے کو بھی اسرائیلی فوج کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون معاہدے کا حصہ قرار دیا۔
فلسطینی سماجی کارکن محمد ایاد نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ غیر قانونی اسرائیلی بستی کرمی سور کے نام نہاد سیکیورٹی عہدیدار نے مبینہ طور پر بستی کے داخلی راستے کے پاس آگ لگانے کے الزام میں تین فلسطینی نوجوانوں کو پکڑنے کی کوشش کی۔
ایک اور واقعہ کے مطابق الخلیل میں اسرائیلی فوج کی جانب سے داخلی راستوں پر سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی وجہ سے شہر میں کشیدگی کی فضاء برقرار ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
