عینی شاہدین کے مطابق تقریبا 30 یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے اشتعال انگیز طریقے سے مسجد اقصٰی کے مغاربہ دروازے سے مسجد کے احاطے پر دھاوا بول دیا اور مسلمان نمازیوں کے ساتھ تصادم کے درمیان اس کے احاطے کا دورہ کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہودی آبادکاروں کی ایک تعداد ناچتے گاتے ہی مسجد اقصٰی سے باہر چلے گئے۔
مسجد اقصٰی میں مسلمان نمازی درجنوں کی تعداد میں مسجد اقصٰی کے اندر تعینات تھے تاکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مسجد کی بے حرمتی کرنے والے یہودی آبادکاروں کا مقابلہ کریں اور انہیں بھاگنے پر مجبور کریں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک یہودی آبادکار نے مسجد میں داخلے سے روکے گئے مسلمان نمازیوں کی تصاویر کھینچ کر انہیں اشتعال دلانے کی کوشش کی۔
وادی الحلوہ انفارمیشن سنٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے مہینے کے دوران 690 یہودی آبادکاروں اور ان کے علاوہ اسرائیلی انٹیلی جنس، فوج اور پولیس کے 355 اہلکاروں نے مسجد اقصٰی پر دھاوا بولا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
