یہودی آبادکاروں کی ایک بڑی تعداد نے فوجی حفاظت میں نابلس شہر کے مضافاتی علاقے تل بلاطہ میں حضرت یوسف کے مزار پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے دھاوا بول دیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے نابلس کے مختلف علاقوں میں اپنی تعداد کو بڑھا دیا ہے اور یہودی آبادکاروں کے شہر میں داخلے سے قبل مختلف گھروں پر چھاپے مارے تھے۔ اسی عرصے کے دوران صیہونی فوج نے عسکر اور بلاطہ مہاجر کیمپوں میں فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ شروع کردیا اور ان پر آنسو گیس کی شیلوں کی بارش کردی۔ اس سارے واقعے میں کسی فلسطینی کے زخمی یا گرفتار ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
اس سے ایک دن قبل قابض فوج نے نابلس کے جنوب میں عکربہ قصبے کے یانون گائوں پر دھاوا بول دیا تھا تاکہ وہ وہاں آںے والے مسلح یہودیوں کے ایک گروہ کے تحفظ کو یقینی بنا سکیں۔ وہ یہودی آبادکار بلڈوزروں میں آئے تھے اور انہوں نے فلسطینی کی کاشت کردہ زمینوں کو تباہ کردیا۔
اس کے علاوہ اسی دن نابلس کے جنوب مغرب میں واقع صورہ گائوں میں یہودی آبادکاروں نے تقریبا 30 زیتون کے درخت جلا ڈالے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین