جنوبی نابلس کے گائوں بورین کے رہائشیوں کی طرف سے کروائے جانے والے مختلف ٹیسٹوں کے لیبارٹری نتائج کے مطابق یہودی آبادکاروں نے گائوں پر حملے کے دوران زہریلے مادے کا استعمال کیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ اراضی پر موجود زیتون کے درخت اور فصلیں جل گئیں۔
عینی شاہدین اور گائوں کے رہائشیوں کے مطابق یہودی آبادکاروں نے زیتون کے درختوں اور فصلوں پر زہریلے کیمیکل کا چھڑکائو کیا تھا جس کی وجہ سے وہ جل گئے۔
گائوں والے اور ان کی زمینیں یہودی آباکاروں کے حملوں سے محفوظ نہیں ہیں خاص طور پر بورین گائوں کی زمینوں پر قائم ہونے والی یہودی بستیوں براکہہ اور یتسھار کے آبادکار فلسطینی گائوں پر ظلم ڈھانے سے باز نہیں رہتے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
