مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے مغربی قصبے زبوبہ میں یہودی آبادکاروں نے علاقے کے سیوریج سسٹم کے سیلابی پشتے کھول دیئے جس متعدد فلسطینیوں کے مکانات ڈوب گئے۔
زبوبہ کے رہائشی احمد جرادات نے تصدیق کی ہے کہ یہودی آبادکاروں نے بارش کے پانی کو اپنے علاقے سے نکالنے کے لئے گاؤں میں نکاسی آب کے پائپ لائن فلسطینیوں کی ملکیتی زمین اور گھروں کی جانب کھول دیا۔ نشیبی جگہ واقع ہونے کے باعث بارش کے پانی کے علاقے میں بری طرح تباہی مچا دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہودی آبادکار اپنے رویے سے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ جیسے نشیبی علاقوں میں انسان نہیں بستے۔ ہم ان کی ظالمانہ حرکتوں کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ گائوں کے نواحی علاقے میں درجنوں گھر اس ظالمانہ اقدام کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔
تین ہزار نفوس پر مشتمل زبونہ گاؤں سالم فوجی کیمپ کے قریب واقع ہے۔ یہ قصبہ یہودی بستیوں میں گھرا ہوا ہے اور انکی تعمیر کی وجہ سے گاؤں کی اراضی کا بڑا حصہ یہودی بستیوں کی نذر ہو گیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں گزشتہ کئی دنوں سے بہت زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں جس نے نشیبی علاقوں میں سیلاب کی کیفیت پیدا کر رکھی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین