مقامی افراد کے مطابق یہودی آبادکاروں نے 1948 کے مقبوضہ فلسطین کے ایک گائوں ام القطف میں تین گاڑیاں نذرآتش کردیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے گاوں کی مسجد کی دیوار پر نسلی تعصب پر مبنی نعرے لکھ دئیے اور دائود کا سرخ ستارہ بنا ڈالا۔
اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں ایک عبرانی ریڈیو کے مطابق 1948 کے ایک اور فلسطینی شہر صفد میں بھی عمارتوں کی دیواروں پر عرب مخالف نسلی تعصب پر مبنی نعرے درج تھے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین