یہودی آبادکاروں نے گزشتہ رات الخلیل کے جنوب میں واقع ایک فلسطینی پانی کے کنویں میں زہریلا مواد ڈال دیا۔
یہودی بستیوں اور جنوبی الخلیل میں دیوار کی تعمیر کے خلاف قائم کمیٹی کے معاون راتب الجبور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ پانی کا کنواں مغائر العبید میں واقع ہے اور شحادہ مخامرہ کی ملکیت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آبادکاروں کے گروہ ایسی کاروائیاں اس لئے کرتے ہیں تاکہ شہری اپنی زمینیں اور املاک چھوڑ کر یہاں سے ہجرت کر کے چلے جائیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
