رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں صیہونی ریاست نے فلسطینی شہروں میں کرفیو لگانے کے بعد فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہودیوں کے عبرانی سال نو کی تقریبات اور اس مناسبت سے مذہبی تہوار کی آڑ میں ہفتے اور اتوار کی درمیان شب فلسطینی شہروں کی سرحدیں سیل کردیں۔ جگہ جگہ ناکے اور چوکیوں پر بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے سڑکوں پر گشت شروع کیا ہے اور فلسطینی شہریوں کو پیدل چلنے یا گاڑیوں آمد ورفت سے روک دیا گیا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات سے آئندہ منگل کی شام گیارہ ستمبر تک فلسطینی علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس دوران صرف ہنگامی حالات کے پیش نظریا مریضوں کے اسپتالوں میں لے جانے فلسطینیوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔
فلسطینی علاقوں اور نام نہاد ریاست کے درمیان آمد ورفت کے لیے گذرگاہیں بند رہیں گی۔ آئندہ منگل کی شام تک فلسطینیوں کو گھروں سے نکلنے سے روک دیا گیا جب کہ منگل کی شام کے بعد حالات معمول پر آجائیں گے۔