(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) کئی یہودیوں نے صیہونی فوجیوں کی مدد سے پیر کے روز بھی مسجد الاقصی پر حملہ کر دیا۔
یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب گزشتہ چند روز کے دوران اور یہودیوں کی عید کے ایام میں صیہونی فوجیوں نے قدس میں سخت حفاظتی اقدامات کر رکھے تھے اور اس عرصے کے دوران ایک ہزار سے زیادہ یہودیوں نے مسجد الاقصی پر حملہ کیا۔قدس اور مسجد الاقصی میں گزشتہ چند مہینوں میں خاص طور پر انتفاضہ قدس شروع ہونے کے بعد سے شدید جھڑپیں ہوئی ہیں اور صیہونی باشندوں اور فوجیوں نے مسجد الاقصی پر شدید حملے کیے ہیں۔ اس عرصے کے دوران صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔
