رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یہودیوں کے مذہبی تہوار ’یوم کپور‘ کی آڑ میں اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی سرحد سیل کرتے ہوئے شہروں میں فوج کی نفری بڑھا دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کی درمیانی شب غزہ اور غرب اردن کو سیل کردیا۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’عید غفران‘ (عید کپور) کے موقع پر بدھ کی شام تک غزہ اور غرب اردن کے درمیان گذرگاہیں بند رہیں گی۔اسرائیلی فوج کے مطابق یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر غزہ اور غرب اردن کے درمیان ’ایریز‘ اورÂ ’کرم ابو سالم‘ گذرگاہیں بند رہیں گی۔
ادھر غزہ کی سرحد پر متعین فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور غرب اردن کے درمیان تمام گذرگاہیں منگل اور بدھ کے ایام میں بند رہیں گی۔