اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے مقبوضہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو یہودی آباد کاروں پر سنگ باری کے الزام میں ساڑھے چار سال قید اور چار ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ 22 سالہ جہاد منیر ابو بکر کا تعلق جنین کے یعبد قصبے سے ہے اور اسے چند ماہ قبل یہودی آباد کاروں پر سنگ زنی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اسے اسرائیل کی سالم عدالت میں پیش کیا گیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے فلسطین میں یہودیوں پر سنگ باری کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو اندھا دھند پکڑ کر جیلوں میں ٹھونسا اور انہیں کڑی سزائیں دی جا رہی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
