انروا کے کمشنر جنرل کی سپیشل رپورٹ کے ہمراہ بھیجے جانے والے ایک خط میں بان کی مون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو لکھا ہے کہ انہیں ایجنسی کی مالی حالت پر بہت تشویش ہے اور انہیں 2015 میں سیاسی اور سیکیورٹی کے حوالے سے تحفظات ہیں جو کہ صرف تنظیم کی مالی امداد سے دور ہوسکتے ہیں۔
سیکریٹری جنرل نے زور دیا کہ ایسے وقت میں کہ جب مشرق وسطیٰ میں بحرانوں اور انسانوں کو تکلیف کے مراحل زیادہ دیکھنے میں آرہے ہیں تو اس وقت یہ بہت ضروری ہے کہ فلسطینی مہاجرین کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لئے انروا کو امداد فراہم کی جائے۔
سیکریٹری جنرل نے انروا کے کمشنر جنرل کی جانب سے تنظیم کو درپیش مسائل کے حل کے لئے پیش کئے جانے والے منصوبے کی پوری تائید کی تاکہ 2015 میں معاشی کمزوری کے علاوہ 2016ء اور اس سے آگے کے مسائل کا علاج ڈھونڈا جائے گا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین