• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یورپ میں یہودی بستیوں کی پروڈکٹس کے داخلے پر پابندی کے مطالبات

ہفتہ 20-04-2013
in فلسطین
0
plf 16 settlers
0
SHARES
0
VIEWS
فلسطین کی یورپی تعلقات کونسل نے یورپی وزیر خارجہ کی جانب سے مغربی کنارے کی یہودی بستیوں میں تیار کردہ مصنوعات کو دیگر اشیاء سے ممتاز کرنے کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے فلسطین کے معاملے پر یورپ کے موقف کی بھرپور تعریف کی۔
 
کونسل نے ہفتے کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ یورپ کا یہ فیصلہ انتہائی مثبت ہے، اگرچہ یہ فیصلہ تاخیر سے کیا گیا جیسا کہ مئی 2012ء سے یہ مطالبہ کیا جارہا تھا تاہم یہ فیصلہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے خلاف حقیقی اقدام شمار ہوگا جس سے یہودی بستیوں کے جواز کو بھی شدید ٹھیس پہنچے گی۔
 
انہوں نے زور دیا کہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ یہودی بستیوں کے اندر تیار کی گئی مصنوعات کو ممتاز کرنے کے بعد ان پروڈکٹس کے یورپ میں داخلے پر بھی پابندی لگا دی جائے۔ اسی طرح یورپ اور اسرائیل کے مابین ورکنگ ایگریمنٹ پارٹنرشپ معاہدہ بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اسرائیل انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی صریخ خلاف ورزی کر رہا ہے۔
 
یورپی یونین کے 13 وزراء خارجہ، جن میں برطانیہ کے ولیم ہیگ، فرانس کے لارنٹ فیبیوس بھی شامل تھے نے یورپی یونین کی جانب سے یہودی بستیوں کی مصنوعات کو عام مارکیٹوں میں نمایاں کرنے اور ان پر خصوصی ٹیگ لگانے کے عمل میں مدد کرنے کا اظہار کیا تھا۔ ان پروڈکٹس کے لیے ٹیکس کی چھوٹ بھی ختم کردی گئی تھی۔ یورپی یونین کے ان اقدامات کے بعد کسٹمرز کو مارکیٹوں میں یہودی بستیوں کی پروڈکٹس کو پہچاننے میں آسانی ہوجائے گی۔  
 
دوسری جانب یورپی تعلقات کی فلسطینی کونسل نے یورپی یونین کے وزراء خارجہ کی جانب سے یورپی یونین کی خارجہ تعلقات کی انچارج کیتھرائن ایشٹن کو لکھے گئے خط کو بھی سراہا ہے۔ اس خط میں یورپی وزراء خارجہ نے کیتھرائن سے فلسطین اسرائیلی تنازع میں فلسطینیوں کی مدد کرنے کا کہا ہے۔
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.