یورپی یونین نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے 2300 نئے ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر کے اعلان پر شدید تنقید کی ہے۔
یورپی یونین کی نمائندہ برائے خارجہ و سیکیورٹی پالیسی کیتھرین آشٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ،” میں اسرائیل کی جانب سے 2300 ہائوسنگ یونٹس تعمیر کرنے کے اعلان پر مایوسی ہوئی ہے۔ "آشٹن کا کہنا تھا کہ،” یورپی یونین کے 28 وزرائے خارجہ متفقہ طور پر مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف خبردار کیا تھا اور اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں میں توسیع کی مذمت کی تھی۔”
آشٹن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام اپنے منصوبوں پر نظر ثانی کریں اور اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیں۔