قابض اسرائیلی فوج نے یروشلم کے جنوب مشرق میں دو قصبات پر دھاوا بول دیا اور درجنوں شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج تقریبا 20 فوجی گاڑیوں میں سوار ہو کر ابو دیس اور الزریہ میں داخل ہوگئے اورمتعدد گھروں پر حملہ آور ہوگئے اور ان کی تلاشی لی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے دونوں قصبات پر گروہوں کی شکل میں حملہ کیا اور 50 شہریوں اور 10 کم سنوں کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی فوج نے ابو دیس میں نوجوانوں پر آنسو گیس، ربڑ کی گولیاں اور اسٹن گرنیڈ استعمال کئے۔
ایسے ہی ایک اور واقعہ میں اسرائیلی فوج نے بیت لحم سے دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
