• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ہیکل سلیمانی کی تعمیر کیلیے صہیونیوں کی نئی دعوتی مہم

پیر 08-07-2013
in فلسطین
0
plf 8 israe
0
SHARES
0
VIEWS

انتہا پسند یہودی آباد کاروں اور ان کی نمائندہ تنظیموں نے مسجد اقصیٰ کے مقام پرمذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیرکے لیے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ اس ضمن میں "جبل ہیکل کی طرف واپسی” کے نام سے قائم یہودی انتہا پسند گروپ پیش پیش ہے۔ اس تنظیم نے آئندہ اتوار(14 جولائی) کو مسجد اقصیٰ کے قریب تین روزہ احتجاجی کیمپ لگانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت کی ذمہ دار تنظیم”الاقصیٰ فاؤنڈیشن وٹرسٹ” کی جانب سے جاری ایک بیان میں صہیونی تنظیم کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے سنگین نتائج پرانتباہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقصیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وسط جولائی کے دوران یہودیوں کی مسجد اقصیٰ پریلغار کی مکروہ سرگرمیاں تیز ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ”جبل ہیکل کی جانب واپسی” نامی گروپ نے قبلہ اول کے قریب چودہ سے سولہ جولائی کے دوران ایک احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس دھرنے کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جا رہی ہے۔ اس اعلان کے بعد اب یہودیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو اس مقام پر جمع کرنے اور ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی دعوت دینے کی سازش تیار کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وسط جولائی کےایام یہودیوں کے نزدیک اس لیے اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ان کے خیال میں مذموم ہیکل سلیمانی کو انہی تاریخوں میں تباہ کیا گیا تھا۔ عبرانی مہینے کے یہ ایام قریب آتے ہی انتہا پسند یہودیوں کی مسجد اقصیٰ پریلغار بڑھ جاتی ہے۔ اقصیٰ فاؤنڈیشن کے مطابق یہودی انتہا پسند مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم شہر میں "ساقر گارڈن” میں کیمپ لگائیں گے جہاں پر یہودی ربی بھی تقاریر کریں گے۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ "جبل ہیکل کی طرف واپسی” کی جانب سے یہ اقدام ان جملہ سازشوں میں سے ایک ہے جو قبلہ اول کے خلاف عرصہ دراز سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں آج پیر کو بیت المقدس ہی میں "ہیکل سلیمانی” کے حوالے سے ایک کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کانفرنس میں نائب وزیرمذہبی امور الیاھو بن دھان شرکت کریں گے۔ اسی سلسلے میں دس جولائی کو مغربی کنارے میں "شیفی شمرون” یہودی کالونی میں بھی ایک کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کانفرنس میں یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے کے لیے پلاننگ کی جائے گی۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن نے انتہا پسند یہودیوں کی ان معاندانہ سرگرمیوں کے تناظر میں عالم اسلام سے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کی اپیل کی ہے۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ انتہا پسند یہودیوں کی مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی سازشیں مسجد اقصیٰ کے وجود کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ان کے انسداد کے لیے مسلم امہ کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کراقدامات کرنا ہوں گے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.