• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ہولناک اسرائیلی تشدد کا سامنا کرنے والے فلسطینی نوجوان کی بھوک ہڑتال

ہفتہ 28-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1514
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے بدنام زمانہ ’عتصیون‘ نامی حراستی مرکز میں پابند سلاسل ایک فلسطینی نوجوان نے وحشیانہ تشدد سہنے کے بعد اپنی بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 20 سالہ فلسطینی مالک صالح القاضی جن کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم سے ہے کو چند روز قبل گرفتار کرکے ’عتصیون‘ حراستی مرکز میں ڈال دیا گیا تھا جہاں اس پر وحشیانہ تشدد کیا گیا۔ صالح القاضی نے اپنے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم، وحشیانہ تشدد اور بلا جواز قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

اسیر کے اہل خانہ نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے صالح القاضی کوبلا جواز حراست میں لے رکھا ہے۔ وہ القدس یونیورسٹی میں ابلاغیات کا طالب علم ہے۔ اسے 23 اپریل کو رات کی تاریکی میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سو رہا تھا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دوران حراست القاضی کو ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسے کپڑے اتار کر سخت سردی میں رکھا گیا۔ اس پر تشدد کی ایک فوٹیج بھی بنائی گئی ہے۔

اہل خانہ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو عتصیون قید خانے میں آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر چار یہودی فوجیوں نے سر سے پاؤں تک ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کا جس زخموں سے چور ہوچکا ہے۔ اسے دن میں تین تین بار الٹا لٹکایا جاتا رہا ہے۔ وہ اپنے ساتھ ہونے والے بہیمانہ سلوک کے بعد بھوک ہڑتال پر مجبور ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اسیر صالح القاضی 40 روز قبل اسرائیلی جیل سے 4 ماہ کی انتظامی حراست کے بعد رہا ہوئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.