• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ہزاروں فلسطینی اسرائیلی رکاوٹیں توڑ کر مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب

ہفتہ 22-11-2014
in فلسطین
0
plf obstacles
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی پولیس اور فوج کی جانب سے سخت ترین پابندیوں اور جگہ جگہ رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ کی ادائی کے لیے کل جمعہ کو ملک کے طول وعرض میں قبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے بتایا کہ صہیونی فوج نے فلسطینیوں کو نماز جمعہ کی ادائی کی خاطر قبلہ اول میں آنے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں مگر فلسطینی شہری ان تمام رکاوٹوں کو توڑ کر قبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

الشیخ کسوانی نے بتایا کہ صہہونی حکومت کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی ختم کیے جانے کے اعلان کے باوجود پچھلے ایک ہفتے سے شہریوں کو آزادانہ طور پر قبلہ اول کی طرف جانے سے سختی سے روکا جاتا رہا ہے۔ اس کا سب سے بڑا مظاہرہ کل جمعہ کے روز دیکھنے کو ملا جب بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں بڑی تعداد میں صہیونی فوجیوں اور پولیس نے فلسطینیوں کو مسجد میں آنے سے روکنے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ فلسطینی شہر جمعہ کو نماز فجر کے بعد سے ہی قبلہ اول میں آنا شروع ہوگئے تھے۔ نماز جمعہ کے وقت کم سے کم چالیس ہزار افراد قبلہ اول میں موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مسجد اقصیٰ میں نماز جعمہ ادا کرنے والوں میں بیت المقدس، شمالی فلسطین کے شہروں، مغربی کنارے حتیٰ کہ غزہ کی پٹی کے 200 شہریوں نے بھی شرکت کی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.