• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ہزاروں فلسطینیوں کو قبلہ اول، مسجد ابراہیمی میں جمعہ کی ادائی سے روک دیا گیا

جمعہ 04-07-2014
in فلسطین
0
plf-friday
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں مسلمانوں کے دو بڑے مذہبی مراکز قبلہ اول اور مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں جامع مسجد ابراہیمی میں نماز جمعہ کے لیے آنے والے ہزاروں روزہ داروں کو نماز جمعہ سے روک دیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ اور الخلیل شہر میں جامع مسجد الابراہیمی کا محاصرہ کرلیا، جس کے نتیجے ہزاروں افراد ان مقدس مقامات میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورس کے اہلکاروں نے  مسجد اقصیٰ پر چھاپہ مارا اور متعدد فلسطینیوں کو تشدد کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج اس وقت مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے جب شہری نماز جمعہ کے بعد باہر نکل رہے تھے۔ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور نہتے فلسطینیوں پر تشدد کے خلاف نماز جمعہ کے بعد مسجد اقصیٰ کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن وٹرسٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلاشی کی کارروائی شروع کی تاہم جلد ہی واپس آگئی اور مسجد کے دروازوں پر متمرکز ہوکر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ اس پر فلسطینی شہری مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صہیونی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی میں نماز جمعہ کی ادائی کے لیے آئے لیکن جگہ جگہ اسرائیلی فوج کی کھڑی کی گئی رکاوٹوں، تلاشی کی کارروائیوں اور دیگر پابندیوں کے باعث وہ ان مقدس مقامات تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ درجنوں مقامات پر فلسطینیوں نے سڑکوں پر ہی نماز جمعہ ادا کی۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کو علی الصباح سے مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی کا محاصرہ کرلیا تھا جس کے بعد ان دونوں مقامات میں آنے والوں کو روکنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق قدیم بیت المقدس میں ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی فوجی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.