• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’گوگل‘ کاکمال، رام اللہ فلسطین اورالقدس صہیونی ریاست کادارالحکومت قرار

جمعہ 30-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4544
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن ’’گوگل‘‘ کی طرف سے فلسطین کے جغرافیائی اور تاریخی ثقافتی حقائق کی جعل سازی کا ایک خوفناک اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی سماجی حلقوں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کی ایپلیکشنز میں جعل سازی کرتے ہوئے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت اور بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالخلافہ قرار دیا گیا ہے۔ نیز مسجد اقصیٰ اور عیسائیوں کے کنیسہ القیامہ سمیت تمام مقدس مقامات کو اسرائیل کے مقدس مقامات کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

دوسری جانب فلسطین کے سماجی اور عوامی حلقوں نے گوگل کی جعل سازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غلط نقشے ختم کرتے ہوئے فلسطین کے بارے میں حقائق مسخ کرنے کی پالیسی ترک کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس میں سرگرم ’’قدسنا انسانی حقوق‘‘ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اور قانون دان خالد زبارقہ نے کہا ہے کہ فیس بک کے بعد ’گوگل‘ کی خوفناک جعل سازی کا بھی بھانڈہ پھوٹ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گوگل کی کئی اپیلی کیشنز میں فلسطین کے جعلی نقشے جاری کیے گئے ہیں جن میں فلسطین کے جغرافیائی حقائق کو پوری حکمت عملی اور بدینتی کے تحت مسخ کیا گیا ہے۔

زبارقہ نے بتایا کہ گوگل اپیلی کیشنز میں جاری کردہ فلسطین کے نقشوں میں بڑے پیمانے پر قانونی، سیاسی اور جغرافیائی جعل سازیاں کی گئی ہیں۔ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیا گیا ہے حالانکہ پوری دنیا جانتی اور مانتی ہے کہ بیت المقدس ایک متنازع علاقہ ہے جس پر صہیونی ریاست نے ناجائز قبضہ جما رکھا ہے۔ خود اسرائیل بھی ابھی تک القدس کو باضابطہ طور پر اپنا دارالحکومت قرار نہیں دے سکا ہے مگر گوگل نے کمال ’ہنرمندی‘ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رام اللہ شہر کو فلسطینی ریاست اور القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ القیامہ چرچ، مسجد اقصیٰ،قبۃ الصخرہ، غرب اردن اور بیت المقدس میں موجود فلسطین کے تاریخی اسلامی مقامات کو صہیونی ریاست کے مقدس مقامات ظاہر کرکے مسلمانوں اور عیسائیوں کے مذہبی جذبات کو بھی مشتعل کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔

خالد زبارقہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے گوگل کی انتظامیہ کو کوئی 10 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ ارسال کی ہے جس میں گوگل کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطین کے بارے میں جعل سازی کی پالیسی ترک کرے اور فلسطین کے غلط نقشے دنیا کے سامنے پیش کرنے کے بجائے عالمی برادری کو حقائق سے آگاہ کرے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.