• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

گستاخانہ فلم اور خاکوں کے خلاف بیت المقدس میں ہزاروں افراد کا احتجاج

اتوار 23-09-2012
in فلسطین
0
plf in jerusalam
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کے تاریخی شہربیت المقدس میں امریکا میں نائن الیون کی برسی کے موقع پر ریلیز کی جانے والی گستاخانہ فلم اور فرانس کے ایک ہفتہ وار جریدے‘‘چارلی ایبڈو’’ میں شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں بیت المقدس کے مسلمان شہریوں کے علاوہ مسیحی برادری کے افراد بھی شامل تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق احتجاجی مظاہرے مقبوضہ بیت المقدس کے مرکزی مقامات عیسویہ، سلون اور بستان میں کیے گئے، جو بعد ازاں ایک جلوس کی شکل اختیار کر گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر گستاخ امریکی پادری ٹیری جونز اور گستاخانہ فلم کے پروڈیوسر،امریکا اور صہیونیوں کےخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے فرانسیسی جریدے میں توہین آمیز کارٹون شائع کرنے کے خلاف فرانسیسی حکومت اور کے بے لگام میڈیا کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے بڑی تعداد میں سبز پرچم بھی اٹھا رکھے تھے جن پر نام نامی اسم گرامی‘‘محمد’’ صلی اللہ علیہ وسلم لکھا گیا تھا۔

پی آئی سی کے مطابق فلسطین کے دیگر شہروں رام اللہ اورغزہ کی پٹی میں بھی ہفتے کے روز گستاخانہ فلم اور خاکوں کےخلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ فلسطینیوں کے اسرائیل کے خلاف ہفتہ وار جلوس بھی گستاخانہ سازشوں کےخلاف مظاہروں میں تبدیل ہو گئے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.