• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

گرفتاریوں اور تفتیشی طلبیوں کا مقصد مفاہمت میں روڑے اٹکانا ہے: فلسطینی پارلیمنٹیرینز

پیر 09-07-2012
in فلسطین
0
plf parlimenties
0
SHARES
0
VIEWS

مغربی کنارے میں اسلامی اراکین پارلیمان نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر شہریوں کی گرفتاریوں اور تفتیش کے لیے طلبیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ

بناتے ہوئے کہا ہے کہ اتھارٹی فورسز کے ان اقدامات سے فلسطینی مفاہمت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ گرفتاریوں کے باعث پوری قوم میں اختلافات کے خاتمے کا مثبت پیغام جانے کے بجائے ایک دوسرے کیخلاف نفرت پروان چڑھ رہی ہے۔

مغربی کنارے کے پارلیمنٹیرینز کا کہنا ہے اتھارٹی نے شہریوں کی بنیادی آزادیاں سلب کر رکھی ہیں۔ حماس اور دیگر مزاحمتی جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ فلسطینی مقننہ کے اراکین نے مغربی کنارے میں جاری انسانی حقوق کی اس کھلی خلاف ورزی کو فی الفور روکنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب شمالی مغربی کنارے میں اراکین پارلیمان کے وفد نے اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے متعدد فلسطینیوں سے ملاقات کی۔ وفد میں رکن پارلیمان یاسر منصورہ، حسنی بورینی، ابراھیم دحبور شامل تھے۔ اراکین پارلیمان حماس کے رہنما خالد الحاج، تحریک جہاد اسلامی کے رہنما طارق قعدان کے گھر پر ان سے ملاقات کے لیے گئے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.