• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

کویت میں منعقدہ مقابلہ حسن قرأت میں فلسطینی نوجوان قاری کی دوسری پوزیشن

منگل 12-05-2015
in فلسطین
0
plf second-position
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان قاری نے خلیجی ریاست کویت میں منعقدہ علاقائی مقابلہ حسن قرأت میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے پوری فلسطینی قوم کی عزت و افتخار میں اضافہ کیاہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کویت میں منعقدہ مقابلہ حسن قرأت میں درجنوں قراء حضرات نےحصہ لیا، جن میں بیت المقدس کی شعفاط کالونی سے تعلق رکھنے والے قاری درویش منصور ابو خضیر بھی شامل تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے قاری درویش نے بتایا کہ کویت میں مقابلہ حسن قرأت پچھلے چھ برسوں سے سالانہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں کویت کے علاوہ دوسرے عرب ممالک اور پوری دنیا کے بہترین قاری حضرات کو شریک کیاجاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  مقابلے میں تین الگ الگ گروپ بنائے جاتے ہیں۔ ایک گروپ کے درمیان قرات العشر کا مقابلہ ہوتا ہے۔ دوسرے میں حفظ قرآن کریم کا جب کہ تیسرے گروپ کے شرکاء میں تلاوت اور ترتیل کا مقابلہ منعقدہ کیا جاتا ہے۔ ماضی میں قرات سبع کا مقابلہ بھی منعقد ہوتا رہا ہے تاہم اب قرات عشر کامقابلہ کیا جاتا ہے۔

قاری ابو خضیرکا کہنا تھا کہ اس نے پہلی بار بیت المقدس سے مقابلہ حسن قرأت میں حصہ لیا اور دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ پہلی پوزیشن ایک خلیجی ملک کے قاری نے حاصل کی جبکہ تیسری احمد بدیع نامی قاری نے حاصل کی۔

ایک سوال کے جواب میں قاری ابو خضیرنے بتایا کہ جب سے مجھے مقابلے کے لیے نامزد کیا یا اس کےبعد میں نےحفظ کی منزل پکی کرنے اور قرات و ترتیل اور تجوید کی زیادہ سے زیادہ مشق کرنا شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں مجھے اتنی بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.