قابض اسرائیلی حکام نے نے مسلسل چھٹے روز بھی غزہ کے جنوب میں کرم ابو سالم سرحدی کراسنگ کو بند کر رکھا ہے۔سرحدی کراسنگز کے ڈائریکٹر نظامی محانہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ
قابض حکام نے ان کے محکمے کو مطلع کیا ہے کہ کمرشل گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے استعمال ہونے والا کرم ابو سالم کراسنگ مسلسل چھٹے دن بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رکھا جائیگا۔بہ قول محانہ قابض حکام نے بیت حانون کے علاقے میں ایرز کراسنگ ہنگامی طور پر مریضوں اور انسانی ہمدردی کے لئے آج کھلا [بروز اتوار] کھلا رہے گا۔
قابض حکام نے غزہ کے ساتھ اپنی سرحدی کراسنگ کو گزشتہ دنوں غزہ سے اسرائیل پر مبینہ راکٹ حملے کے بعد بند کر دیا تھا۔ اسرائیل کے مطابق یہ راکٹ مقبوضہ فلسطین کےعلاقے میں گرا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
