پاکستان کے تمام شہروں میں اس وقت عوام امام خمینی کے فرمان پر یوم القدس بھرپور جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔ کراچی میں بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام آزادی القدس ریلی نکالی جارہی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خیرپور اور کراچی میں القدس ریلی کے شرکاء پر اسرائیلی ایجنٹوں نے فائرنگ
کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک شہید جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ کراچی میں فائرنگ کا واقعہ شاہراہ فیصل پر پیش آیا کہ جہاں شاہ فیصل کالونی سے آنے والے القدس کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ خیرپور میں پیش آیا کہ جہاں تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہوگیا۔ فائرنگ کے ان واقعات پر ملک بھر میں شدید تشویش پائی جارہی ہے اور ملک بھر کے شرکائے ریلی فائرنگ میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔
