• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

کتے پر پتھر پھینکنے والا پانچ سالہ فلسطینی بچہ گرفتار

جمعہ 12-07-2013
in فلسطین
0
plf 12 1CACXH42F
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں پانچ سالہ فلسطینی بچے کی گرفتاری کی مذمت کتے ہوئے اس غیر قانونی کاررو ائی کا سخت نوٹس لیا ہے۔

 

انسانی حقوق کی تنظیم ‘بتسلیم’ نے کم سن فلسطینی بچے وديع مسودة کی ‘گرفتاری’ کا ثبوت ویڈیو ٹیپ پر محفوظ کر لیا تھا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب ایک بچے کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ایک گلی میں اپنے چاروں طرف مسلح فوجیوں کو دیکھ کر اونچی آواز میں رو رہا تھا۔

اسرائیلی فوجیوں نے اسے گرفتار کر کے فوجی گاڑی میں بٹھا لیا اور کچھ دیربعد بچے کو اسی گاڑی میں اس کے گھر لے کر گئے، جہاں سے بچے کے والد کو بھی گرفتار کر لیا اور اپنے فوجی کیمپ پر لے آئے۔ اسرائِیلی فوجی پانچ سالہ بچے اوراس کے بے خبر والد سے تفتیش کرتے رہے۔

بچے کا کہنا تھا کہ اس نے ایک کتے پر پتھر پھینکا تھا مگر وہ اسرائیلی فوجی گاڑی کو لگ گیا۔ تاہم فوج کے متعلقہ اہلکاروں نے کچھ دیر بعد پانچ سالہ ”ملزم”اور اس کے گرفتار والد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے بھی دونوں ”ملزموں” سے تفتیش کی مگر بعد ازاں انہیں چھوڑ دیا۔

واضح رہے مغربی کنارے کے اس علاقے، جہاں سے پانچ سال کے بچے کو گرفتار کیا گیا، اس علاقے میں اسرائِیلی فوج دنیا بھر سے آئے یہودی آبادکاروں کی حفاظت پر مامور رہتی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس گرفتاری کو ہر حوالے سے اسرائیلی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب اسرئیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران اس علاقے میں ایک سو پچاس صہیونی آبادکارایسے پتھراٶ سے زخمی ہو چکے ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.