فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ 1450 صیہونی آباد کاروں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بولا۔ ان کی مزار پر آمد سے قبل اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے مزار کو گھیرے میں لے لیا۔ قابض اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے قریبی حوارہ چوک، حوارہ چوکی، مسجد امہات المومنین اور دیگر مقامات پر تعینات کی گئی تھی۔
حضرت یوسف کے مزار پردھاؤے سے قبل صیہونی مذہبی انتہا پسند گروپوں نے آباد کاروں کو حضرت یوسف کے مزار پر دھاؤے بولنے کی دعوت دی گئی جس کے بعد صیہونیوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔
اس موقع پر فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ صیہونی شرپسندوں کی اشتعال انگیزی کے خلاف فلسطینیوں نے شدید نعرے بازی کی اور حضرت یوسف کے مزار میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی مگر قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو وہاں سے باہر نکال دیا۔