• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ڈاکٹر مصطفیٰ شاور فلسطینی علماء کونسل کے چیئرمین منتخب

بدھ 15-08-2012
in فلسطین
0
plf chairman
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی علماء کونسل نے ممتاز عالم دین علامہ حامد البیتاوی کے انتقال کے بعد ڈاکٹر مصطفیٰ الشاور کو علماء کونسل کا نیا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ مصطفیٰ الشاور کے انتخاب کا اعلان گذشتہ روز مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح کے بعد علماء کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ میں علماء کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کونسل کئی ماہ سے اپنے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے مشاور ت کر رہی تھی۔ کونسل کے ممبران نے مشاورت کے بعد ممتاز عالم دین اور مفکر ڈاکٹر مصطفیٰ الشاور کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ اس سے قبل شیخ حامد البیتاوی کونسل کے چیئر مین تھے جو چار اپریل 2012 ء کو انتقال کر گئے تھے۔

 

مصطفیٰ الشاور الخلیل اسلامی یونیورسٹی کے الشریعہ کالج میں سنہ 1986ء کے بعد سے تدریس کے فرائض انجام دیتے    آ رہے ہیں۔ انہوں نے صہیونی حکومت اور قابض فوج کےخلاف کئی جہادی اور سیاسی معرکوں میں بھی حصہ لیا ہے۔ فلسطین میں یہودی آباد کاری اور نسلی دیوار کےخلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھی وہ پیش پیش تھے۔ اسرائیلی حکومت نے انہیں سنہ 1992ء میں احتجاجی مظاہروں کے بعد ملک بدر کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے انہیں کئی مرتبہ حراست میں بھی لیا۔ آخری مرتبہ انہیں 16 ستمبر2010ء کو حراست میں لیا اور وہ ابھی تک صہیونی جیل میں پابند سلاسل ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.