• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ڈاکٹر دویک کا ناظم دفتر رام اللہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار، حماس کی مذمت

جمعہ 27-07-2012
in فلسطین
0
plf nab2
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی مقبوضہ مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکیورٹی فورسز نے مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک کے ناظم دفتر کو حراست میں لے لیا ہے۔

تاہم حراست کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ‘‘حماس’’ کے پارلیمانی بلاک‘‘ اصلاح وتبدیلی’’ نے ڈاکٹر دویک کے ناظم دفترکی گرفتاری کو اسرائیل کی خوشنودی کے لیے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی عباس ملیشیا کی مہم کا حصہ قرار دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا نے رام اللہ میں مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹر عزیزدویک کے ناظم دفتر کو دو روز قبل ان کے دفتر سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا، جس کے بعد اراکین قانون ساز کونسل اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی گئی تھی۔

جمعرات کے روز حماس کے پارلیمانی بلاک اصلاح و تبدیلی کی جانب سے جاری ایک بیان میں فلسطینی رہ نما کی گرفتاری کو شرمناک قرا ردیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک جانب فلسطین میں قومی مفاہمت کی مساعی کی جا رہی ہیں اور دوسری جانب صدر عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کی شرمناک مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہے جو مفاہمت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں کی جانب سے حماس اور دیگر جماعتوں کےخلاف جاری کریک ڈاؤن کی پالیسی نے فلسطین کو عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے۔ اصلاح و تبدیلی بلاک نے فلسطینی صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈاکٹر عزیز دویک کے ناظم دفتر سمیت تمام دیگر سیاسی کارکنوں کی فوری رہائی کے احکامات جاری کریں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.