• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ڈاکو اسرائیلی فوج نے غرب اردن کا سب سے بڑا صرافہ بازار لوٹ لیا

منگل 28-07-2015
in فلسطین
0
plf biggest-bazar
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں کئی سال سے بند پڑے فلسطین کے سب سے بڑے صرافہ بازار میں لوٹ مارمچانے کے بعد اسے  یہودی کالونی میں تبدیل کرنے کی سازش تیار کی ہے۔ اس سازش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صہیونی حکام نے مارکیٹ کی کئی دکانوں کی خفیہ طریقےسے توڑپھوڑ بھی شروع کردی ہے۔ لوٹ مار کے نتیجے میں فلسطینی تاجر کروڑوں کے زیورات، سونے اور چاندی سے محروم کردیے گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل شہر میں مقامی تعمیراتی فلسطینی کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسامہ بن المنقذ اسکول کے بالمقابل سنہ 2000 ء سے اسرائیلی فوج کے حکم کے تحت بند صرافہ بازار کی کئی دکانوں کو نذرآتش کردیا گیا ہے۔ کئی دکانوں کی خفیہ طریقے سے توڑپھوڑ کی گئی ہے اور بعض دکانوں کو رہائشی فلیٹوں میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔ بازار میں اب کوئی ایک دکان بھی محفوظ نہیں۔ سب میں موجود قیمتی سامان کو لوٹ لیا گیا ہے۔

کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2000 ء میں اسرائیلی فوج نے صرافہ بازار کی تمام دکانوں میں فلسطینیوں کا داخلہ بند کردیا تھا۔ بندش کے وقت کئی دکانوں میں فلسطینی شہریوں کا سامان بالخصوص زیوارت بھی موجود تھے۔ اسرائیلی فوج نے زیورات مالکان کو واپس کرنے کا یقین دلایا تھا لیکن اب تمام دکانیں لوٹی جا چکی ہیں۔ بازار کے معائنے سے پتا چلا ہے کہ قابض فوج نے نہ صرف دکانیں لوٹ لی ہیں بلکہ انہیں مسمار کرنے کے بعد نئی تعمیرات کے لیے کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ بازار میں اسرائیلی حکام کی جانب سے کھدائی کے آلات کئی ماہ قبل پہنچا دیے تھے تاہم فلسطینیوں کو وہاں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ خیال رہے کہ الخلیل میں واقع یہ بازار نہ صرف شہر کا بلکہ غرب اردن اور فلسطین کے بڑے صرافہ بازاروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس بازار میں فلسطینیوں کی جیولری کی 22  بڑی اورکئی چھوٹی دکانیں تھیں جنہیں سنہ 2000 ء میں صہیونی فوج نے بند کرادیا تھا۔ اس کے بعد سے یہ بازار مسلسل اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہے جس میں موجود تمام دکانوں کو لوٹ لیا گیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.