• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

چھ ٹیلی ویژن چینل غزہ میں رفاہی کاموں کی مہم میں حصہ لیں گے

منگل 27-11-2012
in فلسطین
0
plf 6 channels
0
SHARES
3
VIEWS

فلسطین میں چھ ٹی وی چینلز نے اسرائیل کی آٹھ روزہ بمباری میں تباہ ہونے والے غزہ کی تعمیر نو اور شہداء و زخمیوں کے خاندانوں کی نصرت کے لیے امدادی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ چھ ٹی وی چینلز منگل کی شام غزہ کے لیے فنڈز اکھٹا کرنے کی مہم میں حصے لیں گے۔ چودہ تا اکیس نومبر آٹھ روز تک غزہ پر صہیونی بمباری میں 174 فلسطینی شہید اور 1399 زخمی ہوگئے تھے۔ اس مہم میں حصہ لینے والے سیٹلائٹ چینلز میں ‘رسالہ’ ، ‘فور شباب’، ‘القدس’،’بغداد’، ‘الاقصی’ اور ‘الیرموک’ شامل ہیں۔

یہ مہم اسرائیل کی جانب سے غزہ پر خوفناک غارت گری کے چند روز بعد شروع کی جارہی ہے۔ اسرائیل کی گولہ باری میں غزہ میں ایک ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا تھا جن میں سے اڑھائی سو گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ گھروں کی تباہی سے سردیوں کے آغاز میں ہی خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
اس مہم کو ”ہم متحد ہوکر غزہ تعمیر کرینگے، زخمیوں سے تعاون کرینگے” کا نام دیا گیا ہے۔یہ مہم القدس کے ٹائم کے مطابق رات دس سے بارہ بجے تک چلائی جائے گی۔ یاد رہے کہ غزہ پر آٹھ روز تک خوفناک بمباری سے پہلے سے صہیونی محاصرے میں گھری غزہ کی پٹی کے مختلف شعبوں میں لگ بھگ ڈیڑھ ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.