فلسطین میں ماہ صیام کا چاند نظرنہ آنے کی وجہ سے شعبان المعظم کی آج آخری تاریخ ہے جبکہ کہ جمعرات کو پہلے روزے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین نے رات گئے اعلان کیا کہ فلسطین میں رمضان المبارک کا چاند نظرنہیں آیا۔ اس لیے پہلا روزہ کل جمعرات 18 جون کو ہوگا۔
فلسطین کے علاوہ سعودی عرب، اردن، قطر، ترکی اور کئی دوسرے اسلامی ممالک اور یورپ میں بھی کل جمعرات ہی سے رمضان المبارک کا اعلان کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین نے بھی اپنے تمام قارئین اور پوری مسلم امہ کو ماہ صیام کی آمد کی مبارک باد پیش کی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
