• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

چاقوسے حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی، حملہ آور شہید

بدھ 08-04-2015
in فلسطین
0
plf knife-attack
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں ’’شیلو‘‘یہودی کالونی کئ قریب ایک فلسطینی نوجوان کےچاقو سےحملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ جوابی فائرنگ میں حملہ آور فلسطینی بھی مارا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بدھ کو علی الصباح صہیونی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان جس کی شناخت نہیں ہوسکی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔ صہیونی فوجیوں کا دعویٰ ہے کہ شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان نے چاقو سے حملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کردیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق زخمی ہونے والے دو فوجیوں میں ایک ملٹری میڈیکل ڈاکٹر ہے جس کی گردن پرچاقو سے حملے میں گہرے زخم آئے ہیں اور اس کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ دوسرے فوجی بھی شدید زخمی ہے۔ دونوں کو ایک فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے فوری بعد صہیونی فوجیوں نے مبینہ حملہ آور پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور کچھ ہی دیر میں جام شہادت نوش کرگیا۔

ترک خبر رساں ایجنسی’’اناطولیہ‘‘ کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان کا تعلق رام اللہ کے شمالی علاقے سنجل سے ہے۔ شہید کرنے کے بعد صہیونی فوجیوں کی اس کی میت قبضے میں لے لی ہے۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے کے دوران مغربی کنارے میں یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل گذشتہ جمعرات کو ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی افسر پر خنجر سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.