اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطینیوں کی مغربی کنارے میں غصب شدہ اراضی پر قائم کردہ چار غیر قانونی یہودی بستیوں کو قانونی قرار دے دیا ہے۔
اس امر کا انکشاف انسانی حقوق کی اسرائیلی انجمن ‘پیس ناو’ کے ڈائریکٹر جنرل یریب اوپنھایمر کے جمعرات کے روز عبرانی اخبار ‘ہارٹز’ میں شائع ہونے والے بیان میں کیا گیا ہے۔
غرب اردن میں جن غیر قانونی یہودی بستیوں کو قانونی قرار دینے کی تیاریاں ہو رہی ہیں ان میں جبعات آساف، متسفيه لخيش، جبعات هرونيه اور معاليه رحبعام شامل ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین