• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 11 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

چار فلسطینیوں کی اجتماعی نماز جنازہ، جنازے میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت

اتوار 10-01-2016
in فلسطین
0
0pales001006
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے چار فلسطینیوں کی نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں آنہوں اور دشمن کے خلاف انتقام کے نعروں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چاروں شہدا 17 سالہ علاء عبد کوازبہ، 20 مہند زیاد کوازبہ، 21 سالہ احمد سالم کوازبہ اور 16 سالہ خلیل محمد شلالدہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی قصبے سعیر میں ادا کی گئی۔ چاروں شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ وسطی سعیر میں العیص مسجد میں ادا کی گئی جہاں الخلیل شہر کے علاوہ مغربی کنارے کے دوسرے شہروں سے آئے فلسطینی شہری بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔ بعد ازاں چاروں شہداء کو عوام کے جم غفیر میں شہداء قبرستان لے جایا گیا جہاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

جنازے کے جلوس میں شریک ہزاروں افراد صہیونی فوج کی دہشت گردی کے خلاف سخت غم وغصے میں تھے۔ انہوں نے صہیونی ریاست کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطینی مجاھدین سے مطالبہ کیا کہ وہ بے گناہ طورپر شہید کیے گئے فلسطینیوں کا بدلہ لیں اور دشمن کو بھی سبق سکھائیں

رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ کے جلوس میں مقامی سیاسی اور سماجی رہ نما ارکان پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے مندوبین کے ساتھ ساتھ میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ صہیونی فوجیوں نے جمعرات کے روز ایک ہی خاندان کے تین نوجوانوں مہند، علاء اور احمد کو 7 جنوری 2016 ء کو گوش عتصیون اور خلیل محمد شلالدہ کو سعیر قصبےکی بیت عینون کالونی میں گولیاں مار کر شہید کیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineچار فلسطینیوں کی اجتماعی نماز جنازہ، جنازے میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.