الزعاریر کے اہل خانہ کے حوالے سے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے یاسر الزعاریر کو قیدیوں کی رہائی کے لئے مقرر وقت سے بہت پہلے اتوار کو علی الصباح رہا کیا گیا۔ عمومی طور پر قیدیوں کو اسرائیل جیلوں سے عصر اور مغرب کے درمیان چھوڑا جاتا ہے۔ رہائی پانے والے فلسطینی رکن اسمبلی کے اہل خانہ نے بتایا کہ یہودی عید کی وجہ سے باسم الزعاریر کو علی الصباح رہا کیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ الخلیل سے ہی رکن اسمبلی نزار رمضان کو بھی دو ہفتے قبل رہائی ملنی تھی لیکن متعلقہ قانون کی منسوخی کی وجہ سے رہائی عمل میں نہیں آ سکی حالانکہ نزار رمضان 18 مہینوں سے زیر حراست تھے۔
الزعاریر کی رہائی کے بعد اسرائیلی زندانوں میں 14 فلسطینی ارکان اسمبلی قید ہیں۔ ان میں 12 کا تعلق تبدیلی اور اصلاح پارلیمانی گروپ، ایک فتح مروان البرغوثی جبکہ دو کا تعلق ابو علی سے ہے اور ان کے نام مصطفی خالدہ جرار اور احمد سعدات ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین