مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فتح کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن واصل ابو یوسف نے پی ایل او کے اجلاس کے بعد رام اللہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل کمیٹی نے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ترک خبر رساں ایجنسی’’اناطولیہ‘‘ کے نامہ نگار کے ایک سوال کے جواب میں مسٹر ابو یوسف کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے سیکیورٹی تعاون روکنے کا فیصلہ فلسطینی اتھارٹی کے واجبات ادا کرنے سے انکار اور فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھنے کے رد عمل میں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تنظیم آزادی فلسطین قوم کےدیرینہ حقوق اور مطالبات کے حوالے سے عالمی سطح پر جاری مساعی میں ہر ممکن معاونت کرنے اور اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ساتھ مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے پر بھی متفق ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین